سیمی فائنل تک رسائی کی امید کیلئے شاہینز کا آج پروٹیز کو ہرا نا ضروری

 سیمی فائنل تک رسائی کی امید کیلئے شاہینز کا آج پروٹیز کو ہرا نا ضروری
 سیمی فائنل تک رسائی کی امید کیلئے شاہینز کا آج پروٹیز کو ہرا نا ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ جاری ہے ایونٹ میں اب تک تین میچ کھیل چکی جبکہ دو میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے پاکستان آج جنوبی افریقہ سے مقابلے کے لئے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اتر رہی ہے یہ میچ جنوبی افریقہ کے لئے اتنا اہم نہیں ہے جتنا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لئے اس کی اہمیت ہے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرا ر رہ سکتی ہے لیکن شکست کی صورت میں پاکستان اپنے گروپ میں زمبابوے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم بن جائے گی نیدر لینڈز سے شکست کے بعد زمبابوے کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے اب سیمی فائنل  تک رسائی کے لئے جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہے جن میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اس کشمکش کا شکار ہیں کہ ان میں سے کون سی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے بعد بھارت کی جیت سے صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے پاکستان کے گروپ میں اس وقت بھارت کی ٹیم  پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے 4میچ کھیل کر اس کے تین میچ جیت کر6 پوائنٹس ہیں جبکہ   جنوبی افریقہ کے پانچ پوائنٹس ہوگئے ہیں بنگلہ دیش کے چار جبکہ پاکستان کے ابھی ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس ہیں پاکستان نے ابھی دو میچ کھیلنے ہیں آج جنوبی افریقہ کے بعداس نے اپنے آخری میچ کے لئے بنگلہ دیش سے میچ کھیلنا ہے دوسرے گروپ کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے  آسٹریلیا کے بھی پانچ پوائنٹس ہیں لیکن وہ رن ریٹ کے حساب سے تیسرے نمبر پر ہے اس طرح سے ابھی دونوں گروپس میں بھی حتمی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سی چار ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے لئے سیمی فائنل کھیلنا اب معجزہ بن کر رہ گیا ہے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کرکٹ شائقین بھی دعائیں کررہے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم آج جنوبی افریقہ سے میچ بڑے مارجن سے جیت جائے اور جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کو اپنے اگلے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا قومی کرکٹ ٹیم کے ایونٹ میں مستقبل کا فیصلہ آج ہوجائے گا اور شائقین کو آج کے میچ کا بہت شدت سے انتظار ہے۔

مزید :

رائے -کالم -