صحافتی برادری مشکل وکٹھن حالات میں پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دیتے ہیں:مشتاق احمد غنی

صحافتی برادری مشکل وکٹھن حالات میں پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دیتے ہیں:مشتاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹی رپورٹر)قائمقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اورپشاور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کرکٹ لیگ کی لانچنگ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔قائمقام گورنر نے میڈیا کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی رونمائی اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 16ٹیموں کے کپتان میں کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر مشتاق احمدغنی کا کہناتھا کہ پشاور پریس کلب کا صحافیوں کیلئے میگا اسپورٹس ایونٹس میڈیا کرکٹ لیگ شروع کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے،پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ کھیل کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا ایک مثبت اور صحت مندانہ اقدام ہے۔ انہو ں نے کہاکہ صحافیوں کو کھیل کی سرگرمیاں فراہم کرنا انکے ذہنی تناؤ میں کمی اور صحت و تندرستی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ مشتاق احمدغنی نے میگا اسپورٹس ایونٹ کے آغاز پر پشاور پریس کلب انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ صحافتی برادری انتہائی مشکل و کٹھن حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہیں،موجودہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔#