ای گورننس منصوبے پر کام اختتامی مراحل میں ہے: محمد عاطف خان 

ای گورننس منصوبے پر کام اختتامی مراحل میں ہے: محمد عاطف خان 

  

     پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، خوراک، کھیل وامور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ ای۔گورننس منصوبے پر کام اختتامی مراحل میں ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد کیا جائے گا جس کی بدولت صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں کو خدمات کی شفاف وآسان رسائی کیلئے سرکاری محکموں میں دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کیاجاسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای گورننس منصوبے پر پیش رفت بارے منعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سائنس و انفارمیشن، مینیجنگ ڈائریکٹر کے پی آئی ٹی بورڈ، متعلقہ محکموں کے عہدیداران سمیت نیٹسول اور ای وائی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو ای گورننس منصوبے پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عاطف خان نے ہدایات دیں کہ مذکورہ منصوبے کا تمام زاویوں سے پوری طرح جائزہ لیاجائے تاکہ بعد میں کوئی کمی سامنے نہ آئے انھوں نے کہا کہ صوبے کو ڈیجیٹائزیشن کی طرف گامزن کرنے کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہے انھوں نے کہا کہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دے کر ہی نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے کیونکہ پوری دنیا میں اس شعبے نے کافی ترقی کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -