سندھ: پرویز احمد بلوچ اسپیشل سکریٹری اسکول ایجوکیشن مقرر

سندھ: پرویز احمد بلوچ اسپیشل سکریٹری اسکول ایجوکیشن مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ نے پرویز احمد بلوچ کو اسپیشل سکریٹری اسکول ایجوکیشن مقرر اور عبدالعلیم لاشاری کو سکریٹری کالج ایجوکیشن کا چارج دے دیا۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیرمین پرویز احمد بلوچ کو عہدے سے فارغ کر کے اسپیشل سکریٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کردیا گیا ہے۔جبکہ سکریٹری خالد حیدر کے تربیت پر چلے جانے کے بعدکہ20 گریڈ کے کالج ایجوکیشن کے اسپیشل سکریٹری عبدالعلیم لاشاری کو سکریٹری کالج ایجوکیشن کا چارج دیدیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خالد حیدر طویل عرصے سے محکمہ ایجوکیشن میں تعینات ہیں، وفاقی حکومت نے ان کا تبادلہ کر کے خیبر پختون خواہ بھیجا مگر وہ نہیں گئے جس پر انھیں شوکاز نوٹس بھی ملا تاہم پھر حکوت بدل گئی اور معاملہ ختم کردیا گیا۔ ادہر محکمہ تعلیم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سکریٹری حفیظ اللہ کو تاحال عہدے سے نہیں ہٹا سکی ہے۔ حفیظ اللہ بنیادی طور پر کالج ایجوکیشن کے اسٹنٹ پروفیسر ہیں اور اس اہم انتظامی عہدے پر تعینات ہیں۔جبکہ سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکرٹری کی تعیناتی کو بھی چیلنج کیا جاچکا ہے۔