بیوی، شوہر کے لاکھوں روپے  اور سونا لوٹ کر فرار

    بیوی، شوہر کے لاکھوں روپے  اور سونا لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شادی کو چار ماہ ہی گزرے تھے کہ بیوی نے شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا لیا۔پولیس کے واقعے کا مقدمہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق میری فاطمہ سے چار ماہ قبل شادی کی تھی۔ فاطمہ کے باپ نے حق مہر کے نام پر 50 لاکھ روپے لیے تھے۔ ملزمہ گھر سے 18 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کاظم نے اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ ملزمہ اس سے قبل بھی ڈکیتی کے الزام میں بھی گرفتار ہو چکی ہے۔