آزادی مارچ کامیابی، وزیر ٹرانسپورٹ کی رابطے تیز کرنیکی ہدایت

آزادی مارچ کامیابی، وزیر ٹرانسپورٹ کی رابطے تیز کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی زیر نگرانی آزدی مارچ میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بکا خیل ضلع بنوں میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بکا خیل کی تمام قوموں کے مشران نے شرکت کی  صوبائی وزیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع بنوں سے آزادی مارچ میں شرکت کیلیے عوامی رابطے تیز کئے ہیں اور قافلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں بہت جلد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔انہوں نے بکا خیل کی تمام قوموں کے مشران سے اپیل کی کہ آزادی مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کرنے پر آمادہ کریں کیونکہ یہ آزادی مارچ ملک کی بقا اور سالمیت اور لوگوں کو حقیقی آذادی دلانے کیلیے ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کو ملک میں عام انتخابات منعقد کرنا ہونگے عوام کو اپنے فیصلے کا اخیتار دیا جائے مخالفین اپنی شکست کی ڈر سے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اسی لئے الیکشن کیلیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام نے جس طرح 12سیاسی جماعتوں کو مسترد کیا اس سے واضح ہوگیا ہے کہ لوگوں کا اعتماد چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر بڑھ گیا ہے عمران خان واحد لیڈر ہیں جسن کی قیادت میں پاکستان موجودہ بحرانوں سے نکل سکتا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دوسرے مسائل نے لوگوں زندگی عذاب بنادی ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کامیاب ہوگا اور بہت جلد ملک میں جنرل الیکشن کا انعقاد ہوگا اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے وفاق سمیت تمام صوبوں میں کامیابی حاصل کر کے اپنی حکومت بنائے گی۔