سیدو کالج آف ڈینٹسٹری بلڈنگ کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو ڈینٹل کالج کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر تحصیل بابوزئی کے مئیر شاہد علی بھی ہمراہ تھے ایس ڈی او میگا پروجیکٹ نے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور تعمیراتی کام پر پیشرفت سے آگاہ کیا اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈینٹل کالج میں ہاسپٹل بلاک، کالج بلاک، لیکچرر بلاک اور جدید ڈینٹل یونٹس، باونڈری وال کی تعمیر کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے رکھا تھا جس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ سیدو ڈینٹل کالج کا قیام ایک تاریخی اقدام ہے اور اس کالج کا قیام ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی ایک دیرینہ خواہش تھی جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس اقدام سے میڈیکل کے طلبہ کیلئے ڈینٹل کے شعبے میں دور رس نتائج سامنے آئیں گیا نہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سمیت صوبہ بھر میں پسماندہ اضلاع کو ترقی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں علاقے کی لوگوں کے بلاامتیاز خدمت ہمارے منصب کا بنیادی تقاضا ہے جس کیلئے ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔