چیچہ وطنی،بھائی نے پسند کی شادی کرنے پربہن کو قتل کر دیا

چیچہ وطنی،بھائی نے پسند کی شادی کرنے پربہن کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر107بارہ ایل کی رہائشی 35سالہ زکریا بی بی نے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جس کا اس کے بھائی ناصر کو شدید رنج تھا،اسی رنجش پر اس نے گذشتہ رات موقع ملنے پرتیز دھار چھری سے قاتلانہ حملہ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا جو کہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
بہن قتل