ہدف گروپ آف کالجزکا ہائی اچیورز کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ہدف گروپ آف کالجزکا ہائی اچیورز کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(خصوصی رپورٹ)گذشتہ دنوں ہدف گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام تعلیمی میدان میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء کے اعزازمیں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں رجسٹرار پشاور یونیورسٹی سیف اللہ خان بورڈ چیئرمین پشاور بورڈپروفیسر نصراللہ خان اور شعبہ پاک اسٹڈی کے ڈائریکٹر فخر السلام سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے ڈائریکٹر محمد مظہر رانانے PGC Familyکا تعارف کرا یااور ہدف کالج کی چار سالہ کارکردگی کا احاطہ بھی کیا اور بتایا کہ رواں سال امتحان میں 80فیصد طلبہ وطالبات نے اے پلس اور اے گریڈحاصل کیے اور بتایا کہ کالج بہت جلد پشاور یونیورسٹی کے ساتھ بھی منسلک ہو جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ پشاور پروفیسر نصراللہ خان نے کہا کہ ہدف کالج نے بہت کم وقت میں اپنا لوہا منوایا ہے اور وہ مقام پایاہے جو پشاور میں کسی اور کالج کو نہیں ملا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار سیف اللہ خان نے اپنے خطاب میں ہدف کالج کو ایک معیاری درسگاہ قرار دیا اور بتایا کہ دو شعبہ جات کو یونیورسٹی آف پشاور کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے اور اب ہدف کالج سے بی ایس کی ڈگری بھی لی جاسکے گی۔مہمان خصوصی نے کالج کے مجموعی طور پر136 ہونہاروذہین طلبہ و طالبات میں اعلی کارگردگی، نظم و ضبط اور امتحان میں اعلی پوزیشن لینے پر سرٹیفیکٹس، شیلڈ زاور نقد انعامات تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر محمد مظہر رانانے رجسٹرار پشاور یونیورسٹی، سیف اللہ خان، بورڈ چیئرمین پروفیسر نصراللہ خان اور شعبہ پاک اسٹڈی کے ڈائریکٹر فخر السلام کو کالج کی شیلڈ اور دیگر تحائف پیش کئے۔
ہدف