بڈ ھ بیر، نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قاتل قریبی دوست نکلا

 بڈ ھ بیر، نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قاتل قریبی دوست نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے نواحی علاقہ سیفن کی حدود آفریدی آباد میں نوجوان کے اندھا قتل کا سراغ لگا کر ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا،گرفتارملزم مقتول کا قریبی دوست نکلا جو کہ مقتول ملزم کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتاتھا، جس پر ملزم کو رنج تھااور ملزم نے قتل کرنے کا منصوبہ بناء کر رات کی تاریکی میں قریبی اراضیات لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، مقامی پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چار دن کے اند ر واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیاہے،جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے  تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ(م) زوجہ صاحد گل نے تھانہ بڈ ھ بیر پولیس کو چار دن قبل اپنے بیٹے مجیب اللہ کو قتل کرنے کی نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی،جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی،ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اعجاز نبی نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوں پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور روابط رکھنے والے قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جس کے دوران واقعہ میں ملوث مقتول کا قریبی دوست شمس القمرولد صاحد گل کے بیان میں باربار تضاد آنے پر اس کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس نے دوران تفتیش حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے دوستی نا کر نے پر مجیب اللہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیاگیا ہے، جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،