شبقدر،گھر سے خاتون کی نعش برآمد،پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل 

شبقدر،گھر سے خاتون کی نعش برآمد،پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹ)  شبقدر مٹہ مغل خیل میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر کے نواحی علاقہ مٹہ مغل خیل بیارے کورونہ میں سہیل نامی شخص کے گھر سے مسماۃ سائمہ بعمر پچیس چبیس سال کی لاش اطلاع پولیس کو ملی جس کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی والد لال خان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکی بیٹی نے زبانی تکرار پر خود کشی کر لی ہے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق کا پتہ چلے گا کہ یہ قتل ہے یا خود کشی دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی جسم پر گولی کے نشان کے ساتھ سر پر گہری چوٹ کا نشان ہے پولیس نے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی ہے اور خاتون کے شوہر اور اہل خانہ کو شامل تفتیش کر لیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -