لانگ مارچ کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے،جام اکرام
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں شہری وفود سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے اقتدار کی ہوس نے عمران خان کے حواس معطل کردئیے ہیں ثحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا انتہائی افسوس کی بات ہے کہ عمران خان اب عوام میں اداروں کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کے سندھ حکومت عوام کی فلاح کے لئے کام کررہی ہے انہوں نے ملک کی باشعور عوام سے اپیل کی ہے کے وہ فتنہ خان سے دور رہیں۔