کراچی: پیپلز اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا

کراچی: پیپلز اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پیپلز اسکوائر اور اس کے اطراف کی سڑکوں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا۔پیپلز اسکوائر سے آئی آئی چندریگر روڈ تک آنے والی سڑک پر چارجڈ پارکنگ لینا شروع کردی گئی ہے۔شاہراہ پر ایک طرف رہائشی عمارتیں،کاروباری دفاتر اور دوسری طرف سرکاری رہائش گاہ ہے۔رپورٹس کے مطابق عملے نے رہائشی افراد سے بھی کار پارکنگ کی وصولی شروع کردی ہے۔علاقے میں رہنے والے شہریوں نے رہائشی علاقے میں چارجڈ پارکنگ پر احتجاج کیا، اس دوران ٹھیکیدار کے عملے اور رہائشی افراد کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے شاہراہ پر چارجڈ پارکنگ وصول کرنے کا ٹھیکہ دیا ہے۔اس حوالے سے پوچھنے پر ٹھیکیدار نے کوئی سرکاری کاغذ نہیں دکھایا اور سوال کرنے پر موقع سے فرار ہوگیا۔