راناثناء عوام پرگولے برسانے کی تیاری کر رہے ہیں، اسد عمر

 راناثناء عوام پرگولے برسانے کی تیاری کر رہے ہیں، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ راناثناء عوام پرگولے برسانے کی تیاری کر رہے ہیں،عوام فیصلہ کرچکے،کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دینگے،سپریم کورٹ کو سائفر تحقیقات کیلئے سوموٹو ایکشن لینا چاہئے،بیماری میں باہر بھاگنے والا شخص اب لندن میں شاپنگ کررہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ 11نومبر کو سارے پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ گلگت بلتستان سے آنیوالے لوگ ایک دن پہلے وہاں پہنچ جائیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ آپ دیکھیں گے پورا پاکستان اسلام آباد پہنچے گا، عوام پرجوش ہے اور اپنا فیصلہ کر چکی ہے، قوم کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دے گی۔رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ نفرت تب پیدا ہوتی جب آپ قوم کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہیں، جب عوام کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو ہمارا ملک بکھر گیا، ہم عوام کی آواز کو سنیں گے اور پھر فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے شہر میں بیٹھا ہوں لیکن فیصل آباد کی عوام آپ کومسترد کر چکی، اگر آپ آئین پر یقین رکھتے ہیں تو آئین کو پڑھیں، ہمارے ملک کے فیصلے اب ہماری عوام نے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس شہر جا رہا ہوں لانگ مارچ کیلئے عوام کا جوش دیکھنے کومل رہاہے، سائفر پر تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ تحقیقات کی جائیں، سپریم کورٹ کو سائفر تحقیقات کیلئے سوموٹو ایکشن لینا چاہئے۔ارشد شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو کہاں سے خطرہ تھا کون ایف آئی آر درج کرارہا تھا، جس دباؤ میں آکر ارشد شریف باہرگیا وہی اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں، عدالتی احکامات کے ذریعے اس کیس کی شفاف تحقیق ہو سکتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ لانگ مارچ میں 2ہزار بندہ ہے تو ملک بھر سے کیوں پولیس بلائی گئی،یہ صبح سے شام تک امپورٹڈ حکومت پریس کانفرنس کیوں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ شخص جو بیماری میں باہر بھاگا تھا اب وہ لندن میں شاپنگ کر رہا ہوتا ہے، جب سے 2ہزار بندہ باہر نکلا ہے اس کے پلیٹ لیٹس کم ہونا شروع ہو گئے، 2ہزار بندوں کیلئے 6 ہزار اہلکار سندھ سے کیوں منگوائے ہیں؟۔
 اسد عمر