امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی،صفیہ بلوچ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ سکھر ریجن کی رہنما میڈم صفیہ بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ کی باشعور عوام نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرکے امپورٹیڈ حکومت اور اسکے اتحادیوں کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر سے اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جانے والے لیڈیز کارکنان قافلے کے ہمراہ بلوچ ہا ؤس سے شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کے حقیقی آزادی مارچ ملک اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق اور امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی