پاکستان میں پہلی مرتبہ دینی  مدراس کے طلبہ اسکاوٹ بنیں گے

پاکستان میں پہلی مرتبہ دینی  مدراس کے طلبہ اسکاوٹ بنیں گے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دینی مدارس کے طلبہ اسکاوٹ بنیں گے اور کراچی وحیدرآباد کے دینی مدارس کے 500 طلبہ اسکاوٹ کیمپ میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری سندھ بوائز اسکاوٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گلشن اقبال میں واقع اسکاوٹ ہیڈ کواٹرز میں 4 سے 6 نومبر تک تین روزہ اسکاوٹ کیمپ منعقد ہوگا جس میں جامعہ الرشید احسن آباد اور جامعہ بنوریہ سائٹ سمیت 12 دینی مدارس کے طلبہ شرکت کریں گے۔سیکریٹری کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے طلبہ باشعور ہیں اور وہ کیمپ کا حصہ بن کر معاشرے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -