مردان،مسلح ڈاکوؤں نے  اہلخانہ کو یرغمال بناکر 30 تولے زیورات اورنقدی چھین کر فرار 

مردان،مسلح ڈاکوؤں نے  اہلخانہ کو یرغمال بناکر 30 تولے زیورات اورنقدی چھین کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ چمتار میں چار مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکرلاکھوں مالیت کی 30تولے سونے کے زیورات اورنقدی چھین کر فرارہوگئے علاقہ شاہ کلے چمتار کے رہائشی انعام الحق ولد فضل وہاب نے پولیس کوبتایاکہ گذشتہ شب چارمسلح ڈاکوہمارے گھر میں داخل ہوگئے اوراہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا اورگھریلو الماری سے تھائی،ملائشین اورپاکستانی کرنسی سمیت مختلف زیورات کے سیٹ جو مجموعی طورپر 30تولے بنتے ہیں چھین کر فرارہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکرے تفتیش شروع کردی۔