ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں‘ 7 سو لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں‘ 7 سو لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کا شیر فروشوں کے خلاف کارروائی‘ 700 سے زائد لیٹر دودھ تلف کردیا گیا‘20 افراد کو گرفتارکرکے ایک دکان سیل کردی گئی۔ گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی نے محکمہ لائیو سٹا ک  کے ویٹرنری ڈاکٹرمحمد جمال‘ سپر وائزر نعیم الحسن‘اور ڈیما لشنگ سپرنٹڈنٹ ساجد خان کے ہمراہ جہانگیر آباد‘ شاہین ٹاؤن‘ ارباب روڈ میں شیرفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔اس موقع پر انہوں نے متعد شیر فروشوں کی دکانوں کو چیک کیا۔اس دوران ملاوٹ اور غیر معیاری دودھ تقریبا 700 لیٹر سے زائدہ دودھ کو موقع پر تلف کردیا جبکہ 20 افراد کو گرفتارکر لیا گیا اور ایک دکان کو بھی سیل کردیاگیا۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے شیرفروشوں کی دکا نوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبار ٹری کے ذریعے معائنہ کیا‘ ضلعی انتظامیہ نے ا نتظامی افسران کو اپنے اپنے علاقو میں شیر فروشوں کے دکانوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے او ملاوٹ ثابت ہونے پر قانونی کارروائی حکم دیا ہے‘  اس موقع پر سیدہ زینب نقوی نے کہاکہ ملاوٹ فرشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی۔