لوئر چترال میں ٹمبر مافیا کیخلاف سخت قانونی کاروائی زور وشور سے جاری ہیں 

لوئر چترال میں ٹمبر مافیا کیخلاف سخت قانونی کاروائی زور وشور سے جاری ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش نے لیویز فورس دروش کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف سویر دام گول (گورمنڈی گول) میں رات 2 بجے بڑی کاروائی، چار ملزمان گرفتار، چین سا برآمدتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر دروش نے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش و لیویز فورس دروش رات گیارہ بجے دام گول میں کاروائی کا آغاز کیا، چار گھنٹے کی طویل پیدل مسافت طے کرکے جائے وقوعہ تک پہنچ کر ملزمان کو بمعہ چین سا رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ جنگل ہائی کورٹ کے حکم پر دفعہ 146 ضابطہ فوجداری کے تحت ہر قسم سرگرمیوں کے لئے بند کیا گیا ہے۔  جنگل  میں جو درخت کاٹا گیا ہے وہ مذکورہ جنگل کا سب سے بڑا درخت مانا جاتا تھا، جس کا حجم ہزاروں مکسر فٹ ہے۔  ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے دروش تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس حوالے سے کہا کہ ملوث ملزمان نے کٹائی کے حوالے سے پرمٹ پیش کیا اس لئے  مذکورہ جنگل میں  کٹائی کے سلسلے میں پرمٹ کے اجراء کے حوالے سے زمہ داران کے تعین کے لئے  محکمہ جنگلات کیساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انھوں نے کہا سب ڈویژن انتظامیہ ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گی۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ دروش بازار میں کاروائی کی۔ اس موقع  دروش بازار میں اشیاء خوردونوش کے کاروبار میں بیضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی و سب ڈویژنل انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی کے دوران وسیع مقدار میں غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔ تمام متعلقہ دکانداروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے یا مذکورہ اشیاء کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا۔ معائنہ کے دوران کشمیر بیکرز میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر بیکری کو سیل  بھی کردیا گیا۔