جعلی غیر ملکی کرنسی اور شراب  برآمد، ملزمان گرفتار

 جعلی غیر ملکی کرنسی اور شراب  برآمد، ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے دومختلف کاروائیوں کے دوران جعلی غیر ملکی کرنسی اور شراب فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق ضلع کرک جبکہ دوسرا پشاور کا رہائشی ہے شراب فروش موٹر سائیکل کے زریعے اپنے مخصوص گاہک کو شراب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ دوسرا ملزم سادہ لوح افراد کو ٹارگٹ کرکے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء خرید نے کے غوض جعلی کرنسی تھما دیتا تھا دونوں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے 4بوتل شراب اور جعلی ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ بلال حسین نے خفیہ اطلاعات ملنے پر دلہ زاک روڈ اور گل آباد چوک میں کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل پر شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا نے والے کیساتھ ساتھ جعلی ملکی اور غیر ملکی کرنسی استعمال کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عطاء الرحمان ولد سلیمان اور وحید محمد ولد محمود الہیٰ شامل ہیں، کا تعلق کرک اور پشاور سے ہے  جس میں ایک ملزم موٹر سائیکل پر اپنے مخصوص گاہک کو شراب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ دوسرا سادہ لوح شہریوں کو ٹارگٹ کرکے موبائل فون خریدنے کے غوض جعلی کرنسی تھما کر رفوچکر ہوتا تھا، دونوں ملزما ن نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے 4بوتل شراب اور ملکی اور غیر ملکی جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے