انٹربینک میں ڈالر 60پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی: سونے کی قیمت 450روپے تولہ بڑھ گئی 

انٹربینک میں ڈالر 60پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی: سونے کی قیمت 450روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 51 ہزار 550 روپیہوگئی ہے۔10گرام سونا 386 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 930 روپیکا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونیکی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1655 ڈالر ہوگئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے سے 41944 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 278 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 6.24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 6753 ارب روپے ہے۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -