سندھ حکومت کی صوبے میں 3ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

  سندھ حکومت کی صوبے میں 3ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

  

       کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں 3ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن کرانے سے معذرت کر لی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کم از کم تین ماہ تک بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو  لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہے کہ سندھ میں پولیس فورس موجود نہیں ہے،بلدیاتی الیکشن کیلئے37 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث17ہزار پولیس اہلکار دیگر اضلاع سے نہیں آسکتے۔ لانگ مارچ کے باعث 5 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی درخواست پر سیلاب اور دیگر وجوہات کی بنا پر 3مرتبہ کراچی و حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کا الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سندھ حکومت سے یکم نومبر تک جواب طلب کیا تھا۔

سندھ حکومت

مزید :

صفحہ اول -