زرداری کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانیوالا نااہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد
اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے رکن قومی اسمبلی اور سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف دائر نا اہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد کر دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کی جانب سے دائر کیا جانے والا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو گزشتہ دنوں موصول ہوا تھا جس میں استدعا کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62/63کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل قرار دیا جائے اور نا اہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے،اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 63کی شق (2)کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔
زرداری