اے این ایف کی کارروائیاں، غیرملکی سمیت2 ملزم منشیات سمیت گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، غیرملکی سمیت2 ملزم منشیات سمیت گرفتار
اے این ایف کی کارروائیاں، غیرملکی سمیت2 ملزم منشیات سمیت گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں غیر ملکی 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے برازیلین شہری سے ڈیڑھ کلو کوکین برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ، ادھر ناردرن بائی پاس پر کوئٹہ کے رہائشی سے 180 نشہ آور گولیاںبرآمدہوئی، اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ لاہور میں کوریئرآفس میں بک کرائے گئے پارسل سے افیون ملی ،ترجمان کے مطابق 900 گرام افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی ، پارسل لندن بھیجا جا رہا تھا ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -