فخر زمان کی جگہ محمد حارث پاکستان سکواڈ میں شامل

فخر زمان کی جگہ محمد حارث پاکستان سکواڈ میں شامل
فخر زمان کی جگہ محمد حارث پاکستان سکواڈ میں شامل

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ میچ میں انجر ڈ ہونے والے فخر زمان  کی جگہ محمد حارث کو پاکستان سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، گزشتہ روز ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستانی ٹیم میں گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان کی جگہ محمد حارث کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے ،محمد حارث پاکستان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔

 واضح رہے کہ  فخر زمان ورلڈ کپ سے قبل گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں انہیں کافی عرصے بعد کھلایا گیا تھا جہاں وہ دوبارہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو نے گزشتہ روز سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا تھا ، رسک لینے سے کبھی کامیابی تو  کبھی ناکامی ملتی ہے،انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل محمد حارث کو شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -