لاہور ہائیکورٹ، مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا عندیہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا عندیہ دیدیا، عدالت نے درخواستوں پر سماعت23 نومبر تک ملتوی کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، ،نیب لاہور نے مونس الٰہی اوران کی فیملی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پرجائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے نوٹسز جاری کئے ۔
عدالت نے کہاکہ بادی النظر میں اسی طرحح کے کیسز دوسرا بنچ سن رہا ہے ،عدالت کا کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا عندیہ دیدیا،عدالت نے درخواستوں پر سماعت23 نومبر تک ملتوی کردی ۔