ٹی 20ورلڈ کپ ، پاکستان اور جنوبی افریقا آج مدمقابل ہو ں گے

ٹی 20ورلڈ کپ ، پاکستان اور جنوبی افریقا آج مدمقابل ہو ں گے
ٹی 20ورلڈ کپ ، پاکستان اور جنوبی افریقا آج مدمقابل ہو ں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج  پاکستان اور جنوبی افریقا مدمقابل ہوں گے ، پاکستان کیلئے یہ  میچ "ڈو اور ڈائی " لڑو یا مرو کی اہمیت رکھتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں   آج جنوبی افریقا اور  پاکستان مدمقابل ہیں ، گروپ بی  میں دلچسپ صورتحال اختیار  ہو چکی ہے، کوئی بھی ٹیم اب تک سیمی فائنل کیلئے منتخب نہیں ہو سکی، پاکستان کیلئے  سیمی فائنل میں جانے کیلئے اگر مگر کی صورتحال ہے ، پاکستان اگر   آئندہ دونوں میچ یعنی کہ آج جنوبی افریقا اور پھر بنگلا دیش کو شکست دیتا ہے تو  پھر  پاکستان کے 6 پوائنٹس ہوں گے ، دوسری جانب  اگر باقی ٹیموں کی بات کی جائے تو  جنوبی افریقا  کے 3 میچز میں 5 پوائنٹس ہیں ، اور پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کیلئے  جنوبی افریقا کو آئندہ دونوں میچ ہارنے ہوں گے ، یعنی آج پاکستان سے ہارنے کے بعد 4 میچز میں 5 پوائنٹس ہو جائیں گے  اور پھر نیدر لینڈ سے ہونے والے میچ میں بھی نیدر لینڈ جنوبی افریقا کو شکست دیتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -