گورنر سندھ سے پاکستان بیت المال سندھ کے وفد کی ملاقات 

گورنر سندھ سے پاکستان بیت المال سندھ کے وفد کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان بیت المال سندھ کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ کو صوبہ میں پاکستان بیت المال کے جاری منصوبوں،مستحق افراد کی مالی مدد کے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بیت الما ل کے منصوبوں کو عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ انفرادی مالی مدد اور علاج معا لجہ کے لئے فنڈز کے اجرا کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بیت المال کے سویٹ ہومز اچھا کام کر رہے ہیں،جلد ان کا دورہ کروں گا۔ اس سے قبل گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ میں پاکستان بیت المال کے 32 دفاتر کام کررہے ہیں جن میں سے 9  کراچی میں ہیں، خواتین  کے لئے 34 سینٹرز،بچوں کے لئے 8 سویٹ ہومز اور بے سہارا افراد کے لئے 6 شیلٹر ہومز کام کررہے، گورنر سندھ کو مزید بتایا گیاکہ چائلڈ لیبر کی بحالی کے لئے  38 اسکول بھی بیت المال کے تحت فعال ہیں۔ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ڈاکٹر عدنان مجید نے گورنر سندھ کو بتایا کہ کینسر کے مریضوں کو 10 لاکھ جبکہ دیگر امراض میں مبتلا افراد کو 6 لاکھ روپے تک مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -