بااثر افراد کی مداخلت کے بعد بلدیہ ٹاؤن کا سرکاری ہائیڈ رنٹ بند کر دیا گیا: وزیراعلٰی سندھ سے اپیل 

بااثر افراد کی مداخلت کے بعد بلدیہ ٹاؤن کا سرکاری ہائیڈ رنٹ بند کر دیا گیا: ...

  

         کراچی(پ. ر)با اثر سیاسی افراد کی مداخلت کے بعد کم نرخوں پر عوام کو پانی فراہم کرنے والا بلدیہ ٹاؤن کا واحد سرکاری ہائیڈرنٹ بند کردیا گیا جس کی وجہ سے بلدیہ ٹاء ون کی عوام کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ذراء ع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی قلت کا مسئلہ برسوں پرانا ہے60فیصد علاقہ میں پانی کی لائنیں موجود نہیں جن علاقوں میں واٹر بورڈ کی لائنیں ہیں وہاں دو ماہ میں ایک مرتبہ ڈیڑھ گھنٹہ پانی ا?تا ہے پانی کی قلت کی وجہ سے علاقے کی عوام سرکاری ہائیڈرنٹ سے کم نرخوں پر پینے کا میٹھا پانی با ا?سانی حاصل کررہے تھے مگر گذشتہ روز اچانک ہائیڈرنٹ انتظامیہ نے اسے بند کردیا جس کی وجہ سے علاقے کے با اثرسیاسی افراد بتائے جارہے ہیں جو سرکاری ہائیڈرنٹ کے کاموں میں مداخلت کررہے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق ہائیڈرنٹ بند ہونے کی وجہ سے 50کلومیٹر دوردشوار گزار پہاڑی علاقہ منگھوپیر کرش پلانٹ سے انتہائی مہنگے داموں ٹینکر لانا پڑرہا ہے جبکہ علاقے میں موجود غیر قانونی ہائیڈرنٹ واٹر بورڈ افسران اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے کھلے عام چل رہے ہیں علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس ا?ف پاکستان،وزیرِ اعلیٰ سندھ،ڈی جی رینجرز،صوبائی وزیر بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ہائیڈرنٹ کے کاموں میں سیاسی افراد کی مداخلت کرائی جائے تا کہ بلدیہ ٹاء وں کی عوام با ا?سانی پانی حاصل کرسکیں۔

مزید :

صفحہ اول -