متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر معاونت طلب 

متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر معاونت طلب 
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر معاونت طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلا م آباد ہائیکورٹ متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاق کی درخواست پر معاونت کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں متنازع ٹوئٹس کے کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاق کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمن نے دائر کی ،جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے سپیشل کورٹ کے دائرہ اختیار ناہونے کے سوال پر مزید معاونت کی ہدایت کردی ،جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ دائرہ اختیار سے متعلق عدالت کی مزید معاونت کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔