پاکستان کا ورلڈبینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان کا ورلڈبینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا
پاکستان کا ورلڈبینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے اورخیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو مجموعی طور 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کیلئے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے طے پاگئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے کے تحت عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے پر 20 کروڑ ڈالرجبکہ خیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلئے 30کروڑڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے 200 ملین امریکی ڈالر مالیتی پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے اور 300 ملین امریکی ڈالر مالیت کی خیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کیلئے عالمی بینک کے ساتھ کل 500 ملین امریکی ڈالر کے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ان دوما لیاتی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے عالمی بینک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔

مزید :

قومی -بزنس -