پی ڈی ایم جماعتیں آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہیں ،وزیراعظم آزادکشمیر
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہیں ۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی ہر صورت اختیارات عوامی سطح تک منتقل کرے گی ، آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات سے اپوزیشن خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی ۔