سرکاری ملازمین کا 8 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان نے مطالبات کی منظوری کیلئے 8 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا کوارڈینیٹر سید معراج نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس نیشنل سیونگ یونین کے مرکزی دفتر میں ہوا، جس میں مطالبات کی منظوری کیلئے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے دھرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس دھرنے میں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے رہنماﺅں کی سربراہی میں تمام سرکاری ملازمین قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔
دھرنے میں فیڈرل کی تمام تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی، دھرنے میں 16 ہزار انجینئرز لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ دھرنے میں شرکت کریں گے، نیشنل1 سیونگز کے ملازمین بھر پور شرکت کریں گے،دھرنے میں پاک پی ڈبلیو کی تنظیم ، سی ڈی اے لیبر یونین، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں حصہ لیں گی۔