اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسہ کیلئے شرائط نامہ تیار کرلیا

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسہ کیلئے شرائط نامہ تیار کرلیا
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسہ کیلئے شرائط نامہ تیار کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کیلئے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کیلئے ہوگی۔جلسے لاؤڈ سپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا۔ جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔

شرائط نامے کے مطابق جلسے کے سٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔ جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -