ٹی20 ورلڈکپ, بھارت کیخلاف ، پاکستان اور بنگلا دیش کی 2متنازعہ نوبالزدینے والے جنوبی افریقا کے ایمپائر تنقید کی زد میں آ گئے

ٹی20 ورلڈکپ, بھارت کیخلاف ، پاکستان اور بنگلا دیش کی 2متنازعہ نوبالزدینے والے ...
ٹی20 ورلڈکپ, بھارت کیخلاف ، پاکستان اور بنگلا دیش کی 2متنازعہ نوبالزدینے والے جنوبی افریقا کے ایمپائر تنقید کی زد میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر ماریس ایراسمس پاک بھارت اور بنگلہ دیش بھارت کے درمیان میچ میں متنازعہ فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آگئے ہیں ۔

گروپ بی میں 23 اکتوبر کو پاک بھارت مقابلے میں متنازعہ نو بال قرار دینے اور گزشتہ روز کھیلے گئے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازعہ نوبال دینے پر ایک بار پھر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ماریس ایراسمس تنقید کی زد میں ہیں، 

 گزشتہ روز بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بارش سے قبل بغیر کسی نقصان 60 رنز بنائے تھے تاہم تیز بارش نے میچ رکوادیا تھا جبکہ بنگال ٹائیگرز اس وقت بھارت کو شکست دینے کے قریب تھے تاہم امپائرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر شکیب الحسن کافی ناراض نظر آئے اور ابتدا میں ہی انکے اہم بیٹر لٹن داس رن آؤٹ کی صورت میں وکٹ گنوابیٹھے جنہوں نے 26 گیندوں پر 60 رنز بنائے تھے۔

 پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا، سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بھی ماریس ایراسمس نے کوہلی کی جانب سے اشارہ کیے جانے پر نوبال قرار دیدی تھی جبکہ یہاں بھی تھرڈ امپائر سے پوچھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا پر صارفین تنقید کر رہے ہیں کہ پاکستان کے خلاف  میچ میں ایمپائر نے نو بال کا اشارہ نہیں کیا تھا بلکہ ویرات کوہلی  کے نو بال مانگنے پر نوبال دی گئی ، اسی  طرح گزشتہ روز  بھی نوبال نہیں دی گئی تھی بلکہ ویرات کوہلی نے نو بال مانگی  پھر نو بال دی گئی جبکہ بنگلا دیشی کھلاڑی  کی جانب سے وائڈ مانگنے پر بھی وائڈ نہیں دی گئی ، جبکہ بنگلا دیشی  کھلاڑی نے ویرات کوہلی پر فیلڈنگ کے دوران دھوکا دہی کا الزام بھی لگایا ہے اور ایمپائرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے اس عمل کو نہیں دیکھا جب کہ کرکٹ قوانین کے مطابق فیلڈنگ کے دوران دھوکا  دہی کرنے پر ایمپائر پنلٹی کے طور پر  ایسا کرنے والی ٹیم کو 5 رنز کی پنلٹی ڈال سکتا ہے اور بال کو ڈیڈ قرار دیتا ہے ، بنگلا دیشی کرکٹ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو جاتا تو انڈیا کی شکست یقینی تھی۔