لاہور میں بیو ی کی موت کے بعد ساس سے شادی کے خواہش مند شخص نے انتہائی قدم اٹھا لیا

لاہور میں بیو ی کی موت کے بعد ساس سے شادی کے خواہش مند شخص نے انتہائی قدم اٹھا ...
لاہور میں بیو ی کی موت کے بعد ساس سے شادی کے خواہش مند شخص نے انتہائی قدم اٹھا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  شیراکوٹ تھانے کی حدود میں  بیوی کی وفات کے بعد  ساس سے شادی کرنے کے خواش مند شخص نے   انکار پر خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد آگ لگا  کر زندہ جلا دیا۔

نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز "کے مطابق  شیراکوٹ تھانے کی حدود میں  سابق داماد نے  40 سالہ ساس کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ، واقعے کے بعد زخمی خاتون شازیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ سابق داماد بیٹی کی وفات کے بعد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور میرے انکار پر زبردستی زیادتی کی اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،  پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سابق داماد محمود کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نواں کوٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی،  ملزم کے خلاف درج مقدمے میں مبینہ زیادتی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، پولیس ٹیم نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمود کو گرفتار کیا۔

 ایس ایچ او شیراکوٹ سید تیمور کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا گیا ہے،  ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین سے زیادتی وہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید :

اہم خبریں -جرم و انصاف -