اراضی ریکارڈ سنٹرز کو سولر پینل پر منتقل کرنے کی تجویز 

اراضی ریکارڈ سنٹرز کو سولر پینل پر منتقل کرنے کی تجویز 
 اراضی ریکارڈ سنٹرز کو سولر پینل پر منتقل کرنے کی تجویز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے نمائندہ سے)چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی محمد رضا حسین بخاری کی زیرصدارت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے انیسویں بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان، ڈویژنل کمشنرز،ڈی جی پی ایل آر اے اکرام الحق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے بورڈ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ بورڈ اجلاس میں پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو سولر پینل پر منتقل کرنے اور ریونیو افسر کو لوکل کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں،لوکل کمیشن کی اجازت اسسٹنٹ کمشنرز سے لی جانے کی تجویز پیش کی گئی۔ بورڈ اجلاس میں پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن اینڈ مینجمنٹ کی تعیناتیاں کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایل آر اے کی نئی تعیناتیاں 80 فیصد پروموشن چینل کے ذریعے کی جائیں گی، 10 فیصد ٹرانسفر پوسٹنگ اور 10 فیصد تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔بورڈ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایل آر اے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کے ماتحت کام کریں گے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں آئی ٹی ونگ کے لیے بھی نئے آفیسرز بھرتی کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ڈیٹا لوگوں کی امانت ہے، محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے بچ جانے والے موضع جات کا ڈیٹا 30 جون 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔