5مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس،اہل لاہور کھل کر بول پڑے

5مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس،اہل لاہور کھل کر بول پڑے
5مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس،اہل لاہور کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (رپورٹ:میاں اشفاق انجم، تصاویر:ایوب بشیر) اہل لاہور نے 5مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس کا فیصلہ مسترد کر دیا۔یوٹیلٹی بلز اور مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے، بڑی مشکل سے زندگی کی سانسیں پوری ہو رہی ہیں۔5مرلہ سے پہلے2 کنال، 4 کنال اور اس سے اوپر والوں سے تو پراپرٹی ٹیکس ہیں لاہور کے رہائشیوں نے 5مرلہ مکانوں پر ٹیکس ظلم قرار دے دیا۔ احتجاج کی دھمکی  بھی دیدی۔ پروفیسر عبدالرحیم، محمد آصف، چودھری رفیق ظفر، میاں جبران اور عبدالماجد طفیل نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ 5 مرلہ مکان کے بلز پورے نہیں ہو رہے اور قسطیں کروا کر ادا رہے ہیں,ٹیکس نہیں دے سکتے۔ نوید ڈوگر نے کہا کہ غریبوں کو ویسے ہی گولی مروا دیں. عابد حنیف طور نے ظلم قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ رمضان، مقبول احمد نے کہا حکومت امیروں سے ٹیکس لے۔ 2کنال، 4کنال پر ٹیکس نہیں ہے 5 مرلہ پر پراپرٹی ٹیکس ظلم ہے۔ حکومت یہ ظلم نہ کرے، غریبوں کو ایک دفعہ ہی مار دیں۔ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے۔