"سلمان خان سے پہلی ملاقات میں ان کا قد چھوٹا لگا "، ہدایتکار سورج برجاتیہ

"سلمان خان سے پہلی ملاقات میں ان کا قد چھوٹا لگا "، ہدایتکار سورج برجاتیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ انڈسٹری کو بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار سورج برجاتیہ  کا کہنا ہے کہ"سلمان خان سے پہلی ملاقات میں انہیں ان کا قد چھوٹا لگا اور وہ انہیں پسند نہیں آئے تھے"۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی معروف ہدایتکار سورج برجاتیہ    ان دِنوں اپنی نئی فلم "اونچائی" کی ریلیز کی تیاری اور پروموش میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے  بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن، بمن ہیرانی اور انوپم کھیر کو کاسٹ کیا ہے۔برجاتہ کی فلموں میں "وواہ"،" ہم آپ کے ہیں کون"،" ہم ساتھ ساتھ ہیں"، "پریم رتن دھن پایو "اور" میں نے پیار کیا" جیسی بڑی فیملی شامل ہیں۔

 فلم کی پروموشن کے دوران سلمان خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سورج برجاتیہ نے بتایا کہ "سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "میں نے پیار کیا" بطورِ ہدایتکار ان کی پہلی فلم تھی"۔سورج برجاتیہ نے بتایا کہ" وہ فلم کے لیے نئے ہیرو کی تلاش میں تھے جس کے لیے سلمان ان کے دفتر آئے اور جب انھوں نے پہلی بار سلمان کو دیکھا تو انھیں مایوسی ہوئی کیونکہ سلمان کا قد انھیں بہت چھوٹا لگا اور دیکھنے میں وہ زیادہ اچھے نہیں لگے"۔ہدایتکار کا  کہنا تھا کہ "لیکن جب سلمان نے مجھےاپنی تصویریں دکھائیں تو میں حیران رہ گیا پھرمجھے  لگا کہ سلیم خان جیسے بڑے فلمساز کا بیٹامیری  فلم میں کام کیوں کرے گا لیکن سکرپٹ سننے کے بعد سلمان نے فوراً ہاں کردی"۔ سورج کا کہنا تھا کہ "اس کے بعد سلمان اور انھوں نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلمیں بنائیں"۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان  جلد ہی "کسی کا بھائی کسی کی جان" اور "ٹائیگر 3" میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھاتے نظر آئے گے۔

مزید :

تفریح -