کیا میں "روہت اور ایمپائر "کو قائل کرنے کے قابل ہوں ؟ بھارت سے میچ ہارنے کے بعدصحافی کے سوال پر بنگلا دیشی کپتان نے جوابی سوال داغ دیا

کیا میں "روہت اور ایمپائر "کو قائل کرنے کے قابل ہوں ؟ بھارت سے میچ ہارنے کے ...
کیا میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہارنے کے بعد  بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن سے  صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے بارش کے بعد گیلی فیلڈ پر روہت شرما اور ایمپائر کو قائل کرنے کی کوشش  نہیں کی ؟ جس پر شکیب الحسن نے جوابی سوال کیا کہ "کیا میں ان دونوں کو قائل کرنے کے قابل ہوں"؟۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد   بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کی پریس کانفرنس میں صحافی نے  گزشتہ روز بارش کے باعث میچ میں وقفے کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتان امپائرز سے گراؤنڈ میں بات چیت  کا حوالہ دیتے ہوئے  سوال پوچھا  کہ "شکیب، کیا آپ نے واقعی بارش کے بعد کھیلنے کی کوشش نہیں کی، وہاں کیا بات چیت ہو رہی تھی؟"جس پر بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ 'کیا ہمارے پاس کوئی آپشن تھا؟صحافی نے پھر سے سوال کیا کہ "کیا آپ نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی؟شکیب نے جواب دینے کے بجائے پوچھا "کسے قائل کرنا تھا؟صحافی نے کہا 'بھارتی کپتان روہت شرما اور  امپائر کو' ، بنگلادیشی کپتان بولے 'کیا میں انہیں قائل کرنے کے قابل ہوں؟
 صحافی نے کہا کہ آپ گراؤنڈ میں کس چیز سے متعلق بات کر رہے تھے؟،  شکیب نے بتایا کہ امپائر نے ہم دونوں کپتانوں کو بلایا تھا اور انہوں نے ہمیں ہدف سے متعلق بتایا اور یہ بتایا کہ بارش کے باعث مزید کیا قوانین لاگو ہو سکتے ہیں'،صحافی نے شکیب الحسن سے مزید پوچھا کہ آپ نے تمام چیزیں مان لیں جس پر بنگلا دیشی کپتان نے جواب دیا کہ ’ جی ہاں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے 185 رنز کے ہدف کا بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں تعاقب شروع کیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا  اور کافی ٹائم بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا لیکن اس وقت تک فیلڈ کافی گیلی ہو چکی تھی اور اسی وجہ سے بنگلا دیش کے سیٹ بیٹسمین "لٹن داس " کریز پر گر کر زخمی بھی ہوئے تھے ۔