عالمی تبلیغی اجتماع شروع، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، 150 سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب

عالمی تبلیغی اجتماع شروع، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، 150 سے زائد کلوز ...
عالمی تبلیغی اجتماع شروع، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، 150 سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع آج سے شروع ہوگا جہاں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے،2500سے زائد پولیس ا ہلکا ر،2200لٹھ بردار تبلیغی کارکنان ڈیوٹی سرانجام دینگے،تبلیغی اکابرین رائیونڈ پنڈال پہنچ گئے،بنگلہ دیش سے علماء اور مبلغین کا وفدبھی رائیونڈ پہنچ گیا،اجتماع ایام کے دوران تبلیغی مرکز کو بند کردیا گیا،تمام کارکنان کو پنڈال میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع امسال 2 مرحلوں میں منعقد ہورہا ہے پہلا مر حلہ آج کو بعداز نماز عصر امیر جماعت مولانا نذرالرحمن کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگا،نماز مغرب کے بعد بیانات کا سلسلہ جاری رہیگا،اجتماع گاہ جانیوالے راستوں پر 150 سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں،غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ہے جہاں 10 ہزار سے زائد غیر ملکی مہمان پہنچ چکے ہیں،امسال رائیونڈ عالمی اجتما ع میں 50ہزا ر سے زائد غیر ملکی مہمانوں کی آمد متوقع ہے،پنڈا ل کے اطراف میں ڈولفن،پیرو اور ایلیٹ فورسز کی گاڑیاں دن رات گشت پر مامور کردی گئی ہیں،شرکائے اجتماع کو گیس سلنڈر سمیت آتش گیر مادہ لانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے. 30واک تھرو گیٹس کے ذریعے پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی،مختلف مقامات پر پارکنگ کے و سیع انتظامات مکمل ہو چکے ہیں،سٹریٹ لائٹ برانچ کی جانب سے روشنی کا انتظام کیا گیا،ریلوے حکام کی جانب سے آج تمام ٹرینوں کو رائیونڈ رکنے کا حکم دیدیا گیا ہے تمام ٹرینیں اجتماع ایام میں 5منٹ سٹاپ کرینگے۔اجتماع کے آخری روز رائیونڈ سے لاہور شٹل ٹرین چلائی جائیگی،عالمی اجتماع کے پیش نظر محکمہ صحت نے منی ہسپتال قائم کرنے کیسا تھ ڈسپنسریاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،پنجاب حکومت کے تمام اداروں کے امدادی کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا ہے جہاں شرکائے اجتماع کی نگرانی کی جائیگی،گزشتہ روز بھارت سے تبلیغی اکابرین کے بعد بدھ کے روز بنگلہ دیش سے مبلغین کا 14رکنی وفد قاری زبیر احمد کی قیادت میں رائیونڈ پہنچ گیا ہے،تبلیغی اجتماع میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے عالمی تبلیغی مرکز 10 روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔عالمی اجتماع میں سیکیورٹی کے نظام کو فول پروف بنانے کیلئے 2500سے زائد پولیس اہلکار،2200سے زائد لٹھ بردار تبلیغی کارکنان سمیت دیگر اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے،اجتماع گاہ کے داخلی و خار جی راستوں پر کلو ز سرکٹ کیمروں کے علاوہ مورچے قائم کردئیے گئے ہیں۔شرکاء کو تیار کھانا مہیا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر کنٹینز قائم کردی گئی ہیں جہاں نماز کے اوقات کے علاوہ سستاکھانا دستیاب ہوگا،اجتماع کے پہلے روز 2لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔