راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ،فواد چودھری

راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ،فواد چودھری
راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاکہ راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ،راناثنااللہ نے کہا کہ اختر مینگل نے کہا پی ٹی آئی والوں کو مچھ جیل میں رکھیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیر سے ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ،ہمارا مارچ پرامن ہے ،لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ ہیں،ملکی تاریخ میں سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
فوادچودھری کاکہناتھا کہ اسلام آبادانتظامیہ کی جانب سے مضحکہ خیز شرائط رکھی گئی ہیں،شر ط ہے کہ سٹیج پر 12لوگ ہوں گے اور وہ بھی انتظامیہ طے کرے گی ،امید ہے آرٹیکل 17 کے تحت ہمیں احتجاج کا جمہوری حق دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ،راناثنااللہ نے کہا کہ اختر مینگل نے کہا پی ٹی آئی والوں کو مچھ جیل میں رکھیں گے،حیرت یہ ہے کہ کرپٹ ،دہری شہریت والے عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ راناثنااللہ کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں ،حکمران اہم عہدوں پر آگئے لیکن ان کے ذہن تبدیل نہیں ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ چین سے واپسی پر حکمرانوں کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔