"ویرات کوہلی ہوٹل روم کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ خود بنے ہیں"،ارسلان نصیر

"ویرات کوہلی ہوٹل روم کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ خود بنے ہیں"،ارسلان نصیر
سورس: @instagram/cba.arslan.naseer

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکار، یوٹیوبر اور کامیڈین ارسلان نصیر کا اپنی نئی ویڈیو میں کہنا ہے کہ "بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی  ہوٹل روم کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ خود بنے ہیں"۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکار ارسلان نصیر نے اپنے نئے وی لاگ میں کہا ہے کہ" ویرات کوہلی اپنے روم کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ خود بنے ہیں"۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ہوا کچھ یوں کہ کسی ایک بندے نے کوہلی کے روم میں گھس کر ویڈیو بنانا شروع کر دی اور یہ ویڈیو زیادہ اُس وقت وائرل ہوئی جب کوہلی نے خود اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے غصے کا اظہار کیا اور عوام کو بتایا کہ میرے روم کی ویڈیو بنائی گئی ہے"۔

ارسلان نصیر نے ویڈیو بنانے والے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ اچھی بات نہیں کہ آپ کہیں بھی گُھس کر کسی کی بھی پرائیویسی کو نظر انداز کرتے ہوئے ویڈیو بنانا شروع کر دیں"۔ارسلان نصیر نے کہا کہ "جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی ہے اُس نے عوامی سطح پر شیئر بھی نہیں کی ہوگی، اُس بندے نے ضرور اپنے کسی فیملی گروپ میں ویڈیو شیئر کی ہوگی اور ویڈیو پرائیویٹ میسج ہوتے ہوتے اتنا پھیلا کہ پبلک ہو گی"۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر معروف شخصیات کی جانب سے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔دوسری جانب ہوٹل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے ویرات کوہلی سے معذرت کی تھی۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ "اس واقعے پر معذرت خواہ ہیں، واقعے میں ملوث ہوٹل ملازمین کو ہوٹل اکاؤنٹ سے ہٹادیا گیا ہے"۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ "ہوٹل نے واقعے کی جانچ کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں جبکہ ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹادیا گیاہے"۔ 

مزید :

تفریح -