ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال غلط معلومات اور جعلی پروپیگنڈاکیلئے نہیں ہونا چاہئے، عارف علوی

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال غلط معلومات اور جعلی پروپیگنڈاکیلئے نہیں ہونا ...
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال غلط معلومات اور جعلی پروپیگنڈاکیلئے نہیں ہونا چاہئے، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ مواصلاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کیلئے ہے ،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بطور غلط معلومات، جعلی پروپیگنڈا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،صدر مملکت نے نیشنل سکیورٹی اینڈوار کورس23 کے شرکا سے خطاب کیا،صدر مملکت نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگوکی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو آئی ٹی، اے آئی، کمیونیکیشن میں پیشرفت سے باخبر رہنے کی تجویزدیتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہاکہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہئے، مواصلاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کیلئے ہے ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بطور غلط معلومات، جعلی پروپیگنڈا استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔
صدر مملکت نے کہاکہ طلبا پر امن اور خوشحال پاکستان کیلئے سخت محنت کریں ، آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے مستقبل کی قیادت کو معیاری تربیت فراہمی پر این ڈی یو کی تعریف کی۔