الیکشن کمیشن کا سندھ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ 

الیکشن کمیشن کا سندھ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جوڈیشل کارروائی کا ...
الیکشن کمیشن کا سندھ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی تحریری رپورٹ پر سماعت کا فیصلہ کیا

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر موقف پیش کرنے کیلئے طلب کیاگیاہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،کمیشن نے جماعت اسلامی کی فوری بلدیاتی انتخابات کی درخواست کا بھی جائزہ لیا،الیکشن کمیشن نے سماعت کیلئے جماعت اسلامی کو بھی طلبی نوٹس جاری کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -