"حقیقی آزادی کی تحریک نہیں رکے گی" فیصل جاوید مرہم پٹی کے بعد میڈیا کے سامنے آگئے، مطالبہ کردیا

"حقیقی آزادی کی تحریک نہیں رکے گی" فیصل جاوید مرہم پٹی کے بعد میڈیا کے سامنے ...
سورس: File

  

وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خیریت سے ہیں، اس حملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں سینیٹر فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، مرہم پٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارے حوصلے بلند ہیں، آزادی کی تحریک اب رکے گی نہیں، عمران خان خیریت سے ہیں، میں تو کنٹینر پر دیکھ رہا تھا کہ خان صاحب خیریت سے ہیں، اب بھی بتایا گیا ہے کہ خان صاحب خیریت سے ہیں، سب ساتھیوں کیلئے دعائیں، پوری قوم کیلئے دعائیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی ہر لحاظ سے انکوائری ہونی چاہیے۔

اس سے قبل انہوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں عمران خان کی خیریت کی خبر دی تھی۔

مزید :

قومی -