عمران خان کو روک نہیں سکتے تو بزدلوں نے شہید کرنے کی کوشش کی ، اسد عمر 

عمران خان کو روک نہیں سکتے تو بزدلوں نے شہید کرنے کی کوشش کی ، اسد عمر 
عمران خان کو روک نہیں سکتے تو بزدلوں نے شہید کرنے کی کوشش کی ، اسد عمر 

  

وزیر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ  جب یہ عمران خان کو روک نہیں سکے تو بزدلوں نے شہید کرنے کی کوشش کی ۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو شہید کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، یہ بزدل عمران خان کے حقیقی آزاد مارچ کو روکنے میں ناکام رہے ۔ اللہ نے عمران خان سے ابھی بہت کام لینا ہے ۔

اس سے قبل سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی دائیں ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں۔

حامد میر کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ پر تین گولیاں لگی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عمران اسماعیل کے مطابق حملے کے بعد عمران خان کو  دوسرے زخمی لوگوں کی بابت زیادہ تشویش تھی۔ عمران اسماعیل نے اس حملے کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان پر عائد کی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -