عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ، ملک کے مختلف شہروں میں کارکن سڑکوں پر نکل آئے
وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ۔ اپنے کپتان پر حملے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے ۔
نجی ٹی وی " بول نیوز" کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مختلف سڑکوں پر آگئے ۔ لبرٹی چوک ، جی پی او ، شاہدرہ چوک ، شادمان چوک ، جیل روڈ پر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ کراچی میں شاہراہ فیصل ، فائیو سٹار چورنگی ، نارتھ ناظم آباد، بنارس پل اور حب ریور روڈ پر کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ ادھر میانوالی میں بھی کارکنوں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخو پورہ میں کپتان کے کھلاڑیوں نے بطور احتجاج سرگودھا روڈ بلاک کر دی ۔