"عمران خان پر حملہ قابلِ مذمت، سبق ملتا ہے کہ سیاسی ورکر کو امن کا کلچر ترک نہیں کرنا چاہیے" خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

"عمران خان پر حملہ قابلِ مذمت، سبق ملتا ہے کہ سیاسی ورکر کو امن کا کلچر ترک ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ساری قوم اس واقعے کی مذمت کر رہی ہے لیکن اس واقعے سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ سیاسی ورکر  جہاں بھی ہے اس کو اپنا امن کا کلچر  ترک نہیں کرنا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی کارکن کو گفتگو اور مذاکرات کا کلچر ترک نہیں کرنا چاہیے، جس دن یہ رکتا ہے اس دن تشدد اور گولی کی زبان سے بات ہونے لگتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ اس طرح کے واقعات سے بھری پڑی ہے، وہ نہیں جانتے کہ فائرنگ کرنے والا کون ہے، سیاست ڈائیلاگ کا نام ہے،سیاست میں تشدد کا رجحان قوموں کو لے ڈوبتا ہے،  ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، اللہ لواحقین کو صبر دے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -