طلاق ہوگئی ہے تو کیا خود کشی کرلوں؟ عمران اشرف کی سابق اہلیہ تنگ آگئیں، ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

طلاق ہوگئی ہے تو کیا خود کشی کرلوں؟ عمران اشرف کی سابق اہلیہ تنگ آگئیں، ...
طلاق ہوگئی ہے تو کیا خود کشی کرلوں؟ عمران اشرف کی سابق اہلیہ تنگ آگئیں، ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار عمران اشرف کی طرف سے حال ہی میں اپنی اہلیہ کرن اشفاق کے ساتھ طلاق کا اعلان کیا تھا۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی چار سالہ شادی کے خاتمے کے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا تھا کہ ”بوجھل دل کے ساتھ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم باہمی رضامندی کے ساتھ باعزت طریقے سے الگ ہو رہے ہیں۔“

عمران اشرف کی طرف سے طلاق کے اعلان کے بعد کرن اشفاق نے معمول کی زندگی جاری رکھی، جس پر انہیں انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ اس تنقید پر اب کرن اشفاق کی طرف سے بھی انتہائی سخت جواب آ گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’دی کرنٹ‘ کے مطابق کرن اشفاق نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”طلاق ہو گئی ہے تو میں کیا کروں؟ خودکشی کر لوں؟“

کرن اشفاق لکھتی ہیں کہ ”میں اس بے وجہ تنقید سے تنگ آ گئی ہوں۔ ہر کوئی مجھ پر تنقید کر رہا ہے، بالخصوص خواتین۔ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کر لوں؟“اپنی اس پوسٹ میں کرن نے کچھ خواتین کے کمنٹس کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور لکھا کہ ”اللہ کی قسم میں ایسے کمنٹس سے عاجز آ گئی ہوں۔“ 

کرن کی طرف سے جو سکرین شاٹس شیئر کیے گئے، ان میں ایک خاتون نے لکھ رکھا تھا کہ ”مجھے یہ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کہ تم طلاق کے بعد کس طرح نارمل زندگی گزار رہی ہو۔“اپنی پوسٹ میں کرن لکھتی ہیں کہ ”ہمارے معاشرے میں اگر لڑکی کو طلاق ہو جائے تو لوگ اسے زندہ نہیں رہنے دیتے۔“

مزید :

تفریح -